نبوت کے ثبوت اور نبوت کی نشانیاں
دلائل النبوة باللغة الأردية (دلائل نبوت) اور اعلامِ نبوت) قرآن کریم یحییٰ بن اکثم بیان کرتے ہیں کہ : مامون رشید (جو اس وقت کے خلیفہ تھے) کے دربار میں ایک مناظرے کی مجلس لگی ہوئی تھی، مجلس میں لوگوں کے ساتھ ایک یہودی بھی داخل ہوا جو بہترین لباس میں ملبوس، خوبصورت چہرے والا اور عمدہ...
نبوت کے ثبوت اور نبوت کی نشانیاں
دلائل النبوة باللغة الأردية
(دلائل نبوت) اور اعلامِ نبوت)
قرآن کریم
یحییٰ بن اکثم بیان کرتے ہیں کہ : مامون رشید (جو اس وقت کے خلیفہ تھے) کے دربار میں ایک مناظرے کی مجلس لگی ہوئی تھی، مجلس میں لوگوں کے ساتھ ایک یہودی بھی داخل ہوا جو بہترین لباس میں ملبوس، خوبصورت چہرے والا اور عمدہ خوشبو لگائے ہوئے تھا.
یحییٰ کہتے ہیں کہ : اس یہودی نے مناظرے میں بہت عمدہ گفتگو کی
اور جب مجلس ختم ہو گئی تو مامون رشید نے اسے اپنے پاس بلایا اور پوچھا کہ کیا تم اسرائیلی (یعنی یہودی) ہو؟ اس نے کہا : جی ہاں
مامون رشید نے کہا کہ : تو اسلام قبول کر لے، اور اسلام قبول کرنے پر اس سے بھلائی کا وعدہ کیا.
یہودی نے جواب دیا کہ میں اپنے آباء و اجداد کے دین پر قائم ہوں، پھر وہ چلا گیا.
یحییٰ بیان کرتے ہیں کہ : ایک سال بعد پھر وہی یہودی مامون رشید کے اسی مجلسِ مناظرہ میں بحیثیتِ مسلمان شریک ہوا اور فقہ اسلامی اور حدیث کے موضوع پر بہترین تقریر کی، جب مجلس ختم ہو گئی تو مامون رشید نے اُسے اپنے پاس بلایا اور اس سے اسلام قبول کرنے کا سبب دریافت کیا تو اس یہودی نے کہا :
سنو اور اللہ اکبر کہو، اس سے پہلے کی مجلس مناظرہ سے لوٹتے ہوئے میں نے ان مذاہب کی تحقیق کا ارادہ کیا۔ چونکہ میں ایک بہترین خطاط اور خوش نویس ہوں (اسی لئے تحقیق میں اسی فن کا سہارا لیا) ...چنانچہ سب سے پہلے میں نے 'تورات' کے تین نسخے لکھے، جن میں بہت ساری جگہوں پر اپنی طرف سے کمی بیشی کر دی اور یہ نسخے لے کر 'کنیسہ' (یہودیوں کی عبادت گاہ) پہنچا، جسے یہودیوں نے بغیر پڑھے اور بغیر مراجعہ کئے خرید لیا۔
پھر میں اسی طرح 'انجیل' کے تین نسخے کمی بیشی کے ساتھ کتابت کر کے 'کلیسا' (نصاریوں کی عبادت گاہ) لے گیا ، وہاں بھی عیسائیوں نے بغیر پڑھے اور بغیر مراجعہ کئے وہ نسخے مجھ سے خرید لئے۔
پھر یہی کام میں نے 'قرآن' کے ساتھ کیا، اس کے بھی تین نسخے عمدہ کتابت کئے، جن میں اپنی طرف سے کمی بیشی کی تھی ، ان کو لے کر جب میں فروخت کرنے کے لئے کتب فروشوں کے پاس گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم یہ نسخے نہیں لیں گے یہاں تک کہ انہیں پڑھ لیں اور نظر ثانی کر لیں، چنانچہ ان وہ لوگ نسخوں کی غلطیوں، اور اس میں کمی بیشی کو جان گئے تو انہوں نے ان نسخوں کو جلا دیا اور قریب تھا کہ مجھے قتل کر دیتے۔ پس اس واقعہ سے میں نے سبق لیا کہ یہ کتاب (قرآن) محفوظ ہے اور اللہ تعالیٰ ہی نے اس کی حفاظت اپنی طرف سے کی ہے، اس لیے میں مسلمان ہو گیا.
نبوت کے ثبوت اور نبوت کی نشانیاں
Scan QR Code | Use a QR Code Scanner to fast download directly to your mobile device