
ماہِ ذی قعدہ کی خصوصیات
اللہ تعالیٰ نے بعض مہینوں کو بعض پر فضیلت دی ہے۔ انہیں فضیلت والے مہینوں میں سے ایک مہینہ ذی قعدہ بھی ہے۔ یہ ہجری سال کا گیارہواں مہینہ ہے۔ اس کا نام ذی قعدہ اس لیے رکھا گیا کہ عرب اس مہینے کے احترام ، اور ذی الحجہ میں حج کی تیاری کی وجہ سے لڑائی سے دور رہتے تھے۔ اس کی ایک خصوصیت...
ماہِ ذی قعدہ کی خصوصیات
اللہ تعالیٰ نے بعض مہینوں کو بعض پر فضیلت دی ہے۔
انہیں فضیلت والے مہینوں میں سے ایک مہینہ ذی قعدہ بھی ہے۔
یہ ہجری سال کا گیارہواں مہینہ ہے۔
اس کا نام ذی قعدہ اس لیے رکھا گیا کہ عرب اس مہینے کے احترام ، اور ذی الحجہ میں حج کی تیاری کی وجہ سے لڑائی سے دور رہتے تھے۔
اس کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ یہ مقدس مہینوں کا آغاز ہے۔
عرب لوگ حج پر جانے والے لوگوں کی سلامتی کے لیے جنگ و جدال کی ممانعت کرتے تھے۔
پھر اسلام آیا اور اس کی حرمت اور اس میں لڑائی شروع کرنے کی حرمت کو مزید بڑھا دیا۔
اور اس میں ظلم کی ممانعت اس حکم کی تعظیم اور اس میں گناہوں کو سخت کرنے کے لئے ہے۔
حالانکہ دیگر مہینوں میں بھی ظلم حرام ہے۔
اس کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ حج کی نیت صرف اسی مہینے میں کی جاتی ہے۔
اس کی خصوصیات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی کے چاروں عمرے اسی ماہ میں کئے۔
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چار مرتبہ عمرہ کیا، وہ سب ذی قعدہ میں تھے، سوائے اس عمرہ کے جسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج کے ساتھ کیا تھا۔
امام نووی کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ عمرہ صرف ذی قعدہ میں اس مہینے کی فضیلت اور اس ماہ میں جاہلی رسوم کی مخالفت کے لیے کیا تھا۔
کیونکہ وہ حرمت والے مہینوں میں عمرہ کو صریح بے حیائی سمجھتے تھے۔

ماہِ ذی قعدہ کی خصوصیات
Scan QR Code | Use a QR Code Scanner to fast download directly to your mobile device