دین کے تین بنیادی اصول اور ان کے دلائل چار اہم قاعدے اور نواقض اسلام کی شرح
قبر کے تین سوال، اسلام کے چار بنیادی اصول اور اسلام سے خارج کر دینےوالی باتوں کی شرح: اس کتاب کے مؤلف ڈاکٹر ہیثم بن محمد جمیل سرحان ہیں، ان کتابوں کی کچھ خصوصیتیں مندرجہ ذیل ہیں: 1- قبر کے تین سوال: یہ وہ بیش قیمتی کتابچہ ہے جس میں وہ تمام اصول مذکور ہیں جسے ایک آدمی کو ضرور جاننا...
دین کے تین بنیادی اصول اور ان کے دلائل چار اہم قاعدے اور نواقض اسلام کی شرح
قبر کے تین سوال، اسلام کے چار بنیادی اصول اور اسلام سے خارج کر دینےوالی باتوں کی شرح: اس کتاب کے مؤلف ڈاکٹر ہیثم بن محمد جمیل سرحان ہیں، ان کتابوں کی کچھ خصوصیتیں مندرجہ ذیل ہیں:
1- قبر کے تین سوال:
یہ وہ بیش قیمتی کتابچہ ہے جس میں وہ تمام اصول مذکور ہیں جسے ایک آدمی کو ضرور جاننا چاہیے اور جس کے بارے میں اس سے قبر میں سوال کیا جائے گا، اللہ تعالیٰ نے جس عبات کا ہمیں حکم دیا ہے اس کی قسموں کے ذکر کے ساتھ ساتھ مراتب دین کی شرح بھی کی گئی ہے۔
2- چار قاعدے:
اس کتابچہ میں توحید کے قواعد اور اس کی معرفت کے ساتھ ساتھ ان شبہات کا بھی رد کیا گیا ہے جو مشرکین کی طرف سے پیش کیے جاتے ہیں۔
3- اسلام سے خارج کر دینے والے اعمال:
اس کتابچہ میں ان انتہائی اہم مسائل کا ذکر کیا گیا ہے جن میں کوتاہی برتنا ایک مسلمان کے لیے بڑا خطرناک ثابت ہو تا ہے، اور افسوس کی بات یہ ہے کہ انتہائی سنگین ہونے کے با وجود لوگ ان میں عام طور پر ملوث پائے جاتے ہیں، لہذا مؤلف رحمہ اللہ نے ان مسائل کا ذکر کر کے لوگوں کو اس سے متنبہ کیا ہے کہ وہ ان کی سنگینی سے واقف ہوں اور ان سے بچیں۔
فاضل مؤلف نے اسے ٹیبل، فہارس اور تقسیمات کی شکل میں خوبصورت انداز میں ترتیب دے کر قارئین کے سامنے پیش کیا ہے۔ اس میں انہوں نے کتاب کے ابواب میں مذکور دلائل وآثار کے مجموعی مقاصد اور اجمالی معنی کا ذکر کیا ہے، اور ہر قسم کے بعد انہوں نے قاری کی صلاحیت پرکھنے کی خاطر سوالات تیار کیے ہیں۔
اس کتاب کی ایک بڑی خوبی یہ ہے کہ اسے تطویل لا طائل اور اختصار مخل سے بچتے ہوئے بڑی چابکدستی کے ساتھ معتدل انداز میں تیار کیا گیا ہے۔
دین کے تین بنیادی اصول اور ان کے دلائل چار اہم قاعدے اور نواقض اسلام کی شرح
Scan QR Code | Use a QR Code Scanner to fast download directly to your mobile device