
التقسيم و التقعيد للقول المفيد شرح كتاب التوحيد
التقسيم والتقعيد للقول المفيد (اردو ترجمہ ) اس کتاب کے مؤلف ڈاکٹر ہیثم بن محمد جمیل سرحان ہیں۔ یہ کتاب درحقیقت علامہ شیخ ابن عثيمين رحمه الله کی كتاب ’’القول المفيد على كتاب التوحيد‘‘ كا اختصار ہے جس میں انہوں نے توحيد - جو كہ بندوں پر واجب ہے- كا ذكر كرتے ہوئے، اس کے منافى امور...
التقسيم و التقعيد للقول المفيد شرح كتاب التوحيد
التقسيم والتقعيد للقول المفيد (اردو ترجمہ ) اس کتاب کے مؤلف ڈاکٹر ہیثم بن محمد جمیل سرحان ہیں۔ یہ کتاب درحقیقت علامہ شیخ ابن عثيمين رحمه الله کی كتاب ’’القول المفيد على كتاب التوحيد‘‘ كا اختصار ہے جس میں انہوں نے توحيد - جو كہ بندوں پر واجب ہے- كا ذكر كرتے ہوئے، اس کے منافى امور شرک اكبر اور شرک اصغر کو بھی بيان كيا ہے۔
فاضل مؤلف نے اسے ٹیبل، فہارس اور تقسیمات کی شکل میں خوبصورت انداز میں ترتیب دے کر قارئین کے سامنے آسان اسلوب ميں پیش کیا ہے۔ اس میں انہوں نے کتاب کے ابواب میں مذکور دلائل وآثار کے مجموعی مقاصد اور اجمالی معنی کا ذکر کیا ہے، اور ہر قسم کے بعد انہوں نے قاری کی صلاحیت پرکھنے کی خاطر سوالات تیار کیا ہے۔
اس کتاب کی ایک بڑی خوبی یہ ہے کہ اسے بیجا تطویل اور اختصار مخل سے بچتے ہوئے بڑی چابکدستی کے ساتھ معتدل انداز میں تیار کیا گیا ہے۔
التقسيم و التقعيد للقول المفيد شرح كتاب التوحيد
Scan QR Code | Use a QR Code Scanner to fast download directly to your mobile device