’’اللہ عزوجل نہیں سوتا، اور نہ ہی سونا اس کے شایان شان ہے
Choose an available translation of this Hadeeth
متن حدیث
ابو موسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ ہمارے درمیان پانچ باتیں کہنے کے لیے کھڑے ہوئے، اور فرمایا: ’’اللہ عزوجل نہیں سوتا، اور نہ ہی سونا اس کے شایان شان ہے، وہ ترازو کو جھکاتا اور اٹھاتا کرتا ہے، رات کا عمل دن کے عمل سے پہلے اور دن کا عمل رات کے عمل سے پہلے اس کے پاس پیش کیا جاتا ہے، اس کا حجاب نور ہے -اور ایک روایت میں: آگ ہے- اگر وہ اسے ہٹا دے تو اس کے چہرے کا جلال وجمال ان تمام مخلوقات کو جلا دے گا جہاں تک اس کی نگاہ پہنچے گی‘‘۔
تشریح
فوائد
اللہ تعالی اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے عزت عطا فرماتا ہے اور جسے چاہتا ہے ذلیل کرتا ہے، اور جسے چاہتا ہے ہدایت عطا فرماتا ہے اور جسے چاہتا ہے گمراہ کر دیتا ہے۔
اعمال ہر دن اور ہر رات اللہ کی طرف اٹھائے جاتے ہیں، اس میں بندوں کے لیے ترغیب ہے کہ وہ اپنے شب وروز میں اللہ عز وجل کو نگہبان جانیں۔
یہ حدیث اللہ سبحانہ کے عدل اور اپنی مخلوق کے امور سے متعلق اس کے حسنِ تدبیر پر دلالت کرتی ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ اللہ جل وعلا کی صفاتِ کمال میں سے ہے۔
اللہ سبحانہ و تعالی کے لیے حجاب کا ثبوت، یہ وہ نور ہے جو اس کے اور اس کی مخلوق کے درمیان حائل ہے، اگر یہ نہ ہوتا تو وہ جل کر خاک ہو جاتے۔
آجُرِّی کہتے ہيں: "اہل حق اللہ کے عز و جل کے وہی اوصاف بیان کرتے ہیں جو خود اللہ تبارک و تعالی نے بیان کیے ہیں، اس کے رسول ﷺ نے بیان کیے ہیں اور صحابہ رضی اللہ عنہم نے بیان کیے ہیں۔ یہی اتباع سنت کے علم بردار اور بدعت سے گریزاں رہنے والے علما کا مسلک ہے۔" چنانچہ اہل سنت اللہ تبارک و تعالی کے انھیں اسما وصفات کو ثابت کرتے ہیں جنھیں خود اللہ نے اپنے لیے ثابت کیا ہے۔ وہ بھی تحریف، تعطلیل، تکییف اور تمثیل سے دامن بچاتے ہوئے۔ نیز اللہ کی ذات سے ان اسما وصفات کی نفی کرتے ہیں، جن کی نفی اس نے خود کی ہے اور جن اسما وصفات کے بارے میں نفی واثبات کچھ نہیں وارد ہو، ان کے بارے میں خاموش رہتے ہيں۔ اللہ تعالی نے فرمایا: "اس کے جیسی کوئی چیز نہیں اور وہ سب کچھ سننے والا، سب کچھ دیکھنے والا ہے"۔
وہ نور جو اللہ سبحانہ تعالی کا وصف ہے، اس نور سے الگ ہے جس کے ذریعہ اس نے حجاب اختیار کیا ہے۔ وہ نور جس سے اس نے حجاب اختیار کیا ہے، ایک مخلوق نور ہے، چنانچہ اللہ تعالی کا نور تو ایسا نور ہے جو اس کی ذات کے شایان شان ہے، اس جیسی کوئی چیز نہیں، اور نبی ﷺ نے جو دیکھا تھا وہ تو بس وہی حجاب تھا جو اللہ اور اس کے بندوں کے درمیان حائل ہے۔
Attribution
زمرے
حدیث شیئر کریں
Sharing options

