شہید کو قتل سے اتنی ہی تکلیف ہوتی ہے جتنی کہ تم میں سے کسی کو چیونٹی کے کاٹنے سے ہوتی ہے۔
Choose an available translation of this Hadeeth
متن حدیث
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”شہید کو قتل سے اتنی ہی تکلیف ہوتی ہے جتنی کہ تم میں سے کسی کو چیونٹی کے کاٹنے سے ہوتی ہے“۔
تشریح
یعنی شہید کو دوسرے لوگوں کی طرح موت کی سختی اور سکرات کی تکلیف نہیں سہنی پڑتی بلکہ موت کے وقت اسے جو زیادہ سے زیادہ تکلیف ہوتی ہے وہ اتنی ہوتی جتنی ہمیں چیونٹی کے کاٹنے سے ہوتی ہے جو فوراً ہی ختم ہو جاتی ہے اور اس کا احساس تک نہیں ہوتا۔ یہ شہید پر اللہ کا فضل ہے۔ شہید جب اللہ کے راستے میں اپنی جان کو ارزاں کردیتا ہے تو اللہ بھی اس کے بدلے میں قتل کی تکلیف کو اس کے لیے معمولی بنا دیتا ہے۔
Attribution
زمرے
حدیث شیئر کریں
Sharing options

