”جس بندے کے قدم اللہ کے راستے میں غبار آلود ہو گئے، اسے (جہنم کی) آگ نہیں چھوئے گى۔“
Choose an available translation of this Hadeeth
متن حدیث
ابو عبس عبدالرحمن بن جبر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ”جس بندے کے قدم اللہ کے راستے میں غبار آلود ہو گئے، اسے (جہنم کی) آگ نہیں چھوئے گى۔“
تشریح
فوائد
غبار اگرچہ پورے جسم میں لگتا ہے، لیکن قدموں کا ذکر اس لیے خاص طور سے کیا کہ اس زمانے میں اگثر مجاہدین پیدل جہاد کرتے تھے اور قدموں میں غبار ہر حال میں لگتا ہی ہے۔
ابن حجر کہتے ہیں: جب غبار لگ جانے ہی سے جہنم حرام ہو جاتی ہے، تو اس کا کیا حال ہوگا جو پوری طاقت اور توانائی سے جنگ میں شامل ہو۔
Attribution
زمرے
حدیث شیئر کریں
Sharing options

