HadeethEnc · 1.36.0
جب مرد عورت کی چار زانوؤں کے بیچ بیٹھے، پھر مجامعت کرے، تو غسل واجب ہو گیا۔
Available translations
Choose an available translation of this Hadeeth
01
متن حدیث
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب مرد عورت کی چار زانوؤں کے بیچ بیٹھے، پھر مجامعت کرے، تو غسل واجب ہو گیا“۔
ایک اور روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اگرچہ انزال نہ بھی ہوا ہو“۔
02
تشریح
جب آدمی عورت کے چار اعضا یعنی دونوں ہاتھوں اور دونوں پاؤں کے بیچ بیٹھ کر اپنا آلۂ تناسل عورت کی شرم گاہ میں داخل کر دے، تو دونوں پر غسل جنابت واجب ہوجاتا ہے، اگرچہ منی خارج نہ ہو؛ کیوںکہ مجرد دخول ہی غسل کے واجب ہونے کے موجبات میں سے ہے۔
Attribution
[اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔ - متفق علیہ]
زمرے
شیئر کریں
حدیث شیئر کریں
Sharing options
2مشاہدات0کارڈز0شیئرز

