”جس نے اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کو جہاد کے لئے سامان فراہم کیا، اس نے درحقیقت جہاد کیا اور جس نے مجاہد کے اہل و عیال کی اچھے انداز میں جانشینی کی، حقیقت میں اس نے جہاد کیا“۔
Choose an available translation of this Hadeeth
متن حدیث
زید بن خالد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : ”جس نے اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کو جہاد کے لئے سامان فراہم کیا، اس نے درحقیقت جہاد کیا اور جس نے مجاہد کے اہل و عیال کی اچھے انداز میں جانشینی کی، حقیقت میں اس نے جہاد کیا“۔
تشریح
اسی طرح جس نے غازی کی عدم موجودگی میں اس کے اہل خانہ کی بہتر انداز میں دیکھ ریکھ کی، وہ بھی غازی کے حکم میں ہے۔
فوائد
ابن حجر کہتے ہیں: اس حدیث میں اس بات کی ترغیب دی گئی ہے کہ مسلمانوں کے مفاد میں کام کرنے والے یا کسی اسلامی مشن میں لگے ہوئے شخص کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے۔
عمومی قاعدہ ہے کہ جو شخص کسی نیکی کے کام میں کسی کی مدد کرتا ہے، اسے بھی اس پر عمل کرنے والے کے برابر اجر ملتا ہے۔ ساتھ ہی اس سے عمل کرنے والے کے اجر و ثواب میں کوئی کمی نہيں آتی۔
Attribution
زمرے
حدیث شیئر کریں
Sharing options

