جس نے ظہر سے پہلے اور ظہر کے بعد چار چار رکعتیں پڑھنے کی پابندی کی، اللہ اس پر جہنم کی آگ حرام کر دے گا"۔
Choose an available translation of this Hadeeth
Hadeeth text
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی بیوی ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کو فرماتے ہوئے سنا: "جس نے ظہر سے پہلے اور ظہر کے بعد چار چار رکعتیں پڑھنے کی پابندی کی، اللہ اس پر جہنم کی آگ حرام کر دے گا"۔
Explanation
Benefits
فرض نماز سے پہلے پڑھے جانے والے سنن رواتب کی کچھ حکمتیں ہیں، جن میں سے ایک یہ ہے کہ فرض نماز شروع کرنے سے قبل نمازی کا نفس عبادت کے لیے تیار ہوجائے۔ جب کہ فرض نماز کے بعد پڑھے جانے والے سنن رواتب کی حکمتوں میں سے ایک حکمت یہ ہے کہ فرض نمازوں میں جو کمی کوتاہی رہ گئی ہو اس کی تلافی ہو جائے۔
سنن رواتب کے بڑے بیش بہا فوائد وثمرات ہیں۔ جیسے نیکیوں میں اضافہ، گناہوں کی معافی اور درجات کی بلندی۔
وعدوں پر مشتمل اس طرح کی حدیثوں کے بارے میں اہل سنت کا قاعدہ یہ ہے کہ انھیں توحید کی حالت میں موت پر محمول کیا جائے اور مراد جہنم میں ہمیشہ نہ رہنا لیا جائے۔ کیوں کہ گناہ گار موحدین سزا کے مستحق تو ہيں، لیکن سزا دیے بھی جائيں، تو جہنم میں ہمیشہ نہيں رہيں گے۔
Attribution
Categories
Share hadeeth
Sharing options · 0 Total shares

