جو شخص سونا یا چاندی کے برتن میں پیے، گویا وہ اپنے پیٹ میں جہنم کی آگ غٹ غٹ اتارتا ہے۔
Choose an available translation of this Hadeeth
متن حدیث
ام سلمہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے، فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:جو شخص سونا یا چاندی (کے برتن) سے پیے ایک اور روایت کے الفاظ ہیں:وہ شخص جو سونا یا چاندی کے برتن میں کھاتا یا پیتا ہو، گویا وہ اپنے پیٹ میں جہنم کی آگ غٹ غٹ اتارتا ہے۔
تشریح
ان برتنوں میں کھانے اور پینے پر اس حدیث کی ممانعت، ہر قسم کی منفعت کو شامل ہے، سوائے اس کے جس کی شریعت نے اجازت دی ہو، جیسے عورتوں کے زیورات۔
Attribution
زمرے
حدیث شیئر کریں
Sharing options

