جو شخص مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ بولے وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔
Choose an available translation of this Hadeeth
متن حدیث
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: "جو شخص مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ بولے وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔"
تشریح
فوائد
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم پر جھوٹ بولنا دیگر لوگوں پر جھوٹ بولنے کی طرح نہيں ہے۔ کیوں کہ آپ پر بولی جانے والی جھوٹ کے نتیجے میں دین اور دنیا میں بہت سارے مفاسد ظاہر ہوجاتے ہیں۔
پوری چھان بین اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی جانب نسبت کے صحیح ہونے کا اطمینان حاصل کیے بغیر حدیثوں کو عام کرنے کی ممانعت۔
Attribution
زمرے
حدیث شیئر کریں
Sharing options

