اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، وہ وقت بہت ہی نزدیک ہے، جب تمھارے درمیان مریم کا بیٹا اترے گا۔ اس وقت وہ منصف حاکم ہوگا۔ صلیب توڑ دے گا۔ خنزیر کو قتل کرے گا۔ جزیہ ختم کر دے گا۔ مال کی اس قدر بہتات ہوگی کہ کوئی اسے قبول نہیں کرے گا۔
Choose an available translation of this Hadeeth
متن حدیث
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: "اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، وہ وقت بہت ہی نزدیک ہے، جب تمھارے درمیان مریم کا بیٹا اترے گا۔ اس وقت وہ منصف حاکم ہوگا۔ صلیب توڑ دے گا۔ خنزیر کو قتل کرے گا۔ جزیہ ختم کر دے گا۔ مال کی اس قدر بہتات ہوگی کہ کوئی اسے قبول نہیں کرے گا۔"
تشریح
فوائد
اللہ کے نبی ﷺ کی شریعت کسى بھى شریعت سے منسوخ نہیں ہوگی۔
آخری زمانے میں برکتیں اتريں گی اور مال سے لوگوں کی دلچسپی ختم ہو جائے گی۔
یہ خوش خبری ہے کہ دین اسلام باقی رہے گا اور آخری زمانے میں عیسی علیہ السلام اسی کے مطابق حکومت کریں گے۔
Attribution
زمرے
حدیث شیئر کریں
Sharing options

