”سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَکْبَرُ“ (اللہ پاک ہے، تمام تعریفیں اللہ کی ہیں، اللہ کے علاوہ اور کوئی معبود برحق نہیں اور اللہ ہی سب سے بڑا ہے) کہنا میرے نزدیک ان تمام چیزوں سے بہتر ہے، جن پر سورج نکلتا ہے۔
Choose an available translation of this Hadeeth
Hadeeth text
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ”سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَکْبَرُ“ (اللہ پاک ہے، تمام تعریفیں اللہ کی ہیں، اللہ کے علاوہ اور کوئی معبود برحق نہیں اور اللہ ہی سب سے بڑا ہے) کہنا میرے نزدیک ان تمام چیزوں سے بہتر ہے، جن پر سورج نکلتا ہے۔
Explanation
"سبحان الله" : ان کلمات کے ذریعے تمام نقائص سے اللہ کی پاکی بیان کی جاتی ہے۔
"الحمد لله" : ان کے ذریعے اللہ تعالی کو اس کی محبت اور تعظیم کے ساتھ اوصاف کمال سے متصف کیا جاتا ہے۔
"لا إله إلا الله" : یعنی اللہ کے سوا کوئی برحق معبود نہيں ہے۔
"الله أكبر" : اللہ ہر چیز سے بڑا اور جلیل القدر ہے۔
Benefits
اللہ کے ذکر کے اجر و ثواب کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ اللہ کا ذکر کرنے کی ترغیب۔
دنیا سے لطف اندوز ہونے کا موقع بہت مختصر ہے اور اس کی من موہک چیزيں فنا ہو جانے والی ہیں۔
Attribution
Categories
Share hadeeth
Sharing options · 0 Total shares

