HadeethEnc · 1.36.0
اللہ تعالیٰ اس شخص کی طرف (رحمت کی نظر سے) نہیں دیکھے گا، جو کسی مرد یا کسی عورت کے دبر میں صحبت (ہم بستری) کرے"۔
Available translations
Choose an available translation of this Hadeeth
01
Hadeeth text
عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ اس شخص کی طرف (رحمت کی نظر سے) نہیں دیکھے گا، جو کسی مرد یا کسی عورت کے دبر میں صحبت (ہم بستری) کرے"۔
02
Explanation
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے ایک بڑی سخت وعید سناتے ہوئے فرمایا کہ اللہ ایسے شخص پر نظر رحمت نہيں ڈالے گا، جو کسی مرد سے اس کے دبر میں یا کسی عورت سے اس کے دبر میں وطی کرے۔ یہ کام کبیرہ گناہوں میں شامل ہے۔
03
Benefits
مرد کا دوسرے مرد کے ساتھ ہمبستری کرنا -یعنی لواطت- کبیرہ گناہ ہے۔
عورت کے دبر میں وطی کرنا کبیرہ گناہ ہے۔
اس حدیث میں آئے ہوئے الفاظ "لا ينظر الله" کے معنی یہ ہیں کہ اللہ رحمت اور رافت کی نظر نہيں ڈالے گا۔ یہاں مراد عام نظر نہيں ہے۔ کیوں کہ اللہ سے نہ کوئی چيز مخفی رہتی ہے اور نہ اس کی نگاہ سے کوئی چیز اوجھل۔
یہ کام دراصل سخت بے حیائی ہے اور انسانیت کے لیے بڑا ہی نقصان دہ ہے۔ کیوں کہ اس کے اندر بشری فطرت سلیمہ کی خلاف ورزی، قلتِ نسل، ازدواجی زندگی کو تباہ و برباد کرنے، بغض وعداوت کا بیج ڈالنے اور گندی جگہوں میں جانے جیسی شناعتیں پائی جاتی ہیں۔

Attribution
[رواه الترمذي والنسائي في الكبرى]
Categories
Share
Share hadeeth
Sharing options · 0 Total shares