HadeethEnc · 1.36.0
ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ آئے تو ہم حج کے لیے تلبیہ کہہ رہے تھے۔ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں حکم دیا تو ہم نے اسے عمرہ بنا لیا۔
Available translations
Choose an available translation of this Hadeeth
01
متن حدیث
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ آئے تو ہم حج کے لیے تلبیہ پُکار رہے تھے۔ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں حکم دیا تو ہم نے اسے عمرہ بنا لیا۔
02
تشریح
جابر رضی اللہ عنہ بتا رہے ہیں کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حجۃُ الوداع کے موقع پر آئے اور ان میں سے بہت سے لوگ ”لَبَّيْكَ حجًّا“ کہہ رہے تھے یعنی وہ حجِ افراد کے لیے تلبیہ کہہ رہے تھے۔
تاہم ان میں سے جو اپنی ہدی کے جانور کو ساتھ نہیں لائے تھے انہیں آپ ﷺ نے حکم دیا کہ وہ اپنے حج کو فسخ کر کے اسے عمرہ بنا دیں تاکہ حج کا وقت آنے تک وہ عمرہ کر سکیں۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے آپ ﷺ کے حکم کی تعمیل میں ایسے ہی کیا۔

Attribution
[متفق علیہ]
زمرے
شیئر کریں
حدیث شیئر کریں
Sharing options
1مشاہدات0کارڈز0شیئرز