میں نے نبی ﷺ کو زمزم کا پانی پلایا۔ تو آپ ﷺ نے کھڑے ہو کر پیا۔
Choose an available translation of this Hadeeth
متن حدیث
ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ کو زمزم کا پانی پلایا۔ تو آپ ﷺ نے کھڑے ہو کر پیا۔
نزال بن سبرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ علی رضی اللہ عنہ باب الرَّحَبَہ پر آئے اور آپ نے کھڑے ہو کر پانی پیا اور فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو ایسے ہی کرتے ہوئے دیکھا جیسے تم نے مجھے کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
عمرو بن شعیب رضی اللہ عنہ اپنے والد سے اور وہ ان کے دادا رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو کھڑے اور بیٹھ کر دونوں ہی حالتوں میں پانی پیتے دیکھا۔
تشریح
Attribution
زمرے
حدیث شیئر کریں
Sharing options

