”اس شخص کی مثال جو اپنے رب کو یاد کرتا ہے اور جو اسے یاد نہیں کرتا، زندہ اور مردہ کی سی ہے“۔
Choose an available translation of this Hadeeth
Hadeeth text
ابو موسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہيں کہ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا: ”اس شخص کی مثال جو اپنے رب کو یاد کرتا ہے اور جو اسے یاد نہیں کرتا، زندہ اور مردہ کی سی ہے“۔ صحیح مسلم کے الفاظ ہيں: ”اس گھر کی مثال جس میں اللہ کو یاد کیا جاتا ہے اور اس گھر کی مثال جس میں اللہ کو یاد نہیں کیا جاتا ہے، زندہ اور مردہ کی طرح ہے“۔
Explanation
اسی طرح جب گھر میں رہنے والے لوگ اللہ کا ذکر کرتے ہوں، تو وہ گھر زندہ ہے اور جب اللہ کے ذکر سے پہلو تہی کرتے ہوں، تو وہ گھر مردہ ہے۔ ویسے یہاں زندہ اور مردہ اگرچہ گھر کو کہا گیا ہے، لیکن مراد گھر میں رہنے والے لوگ ہیں۔
Benefits
جس طرح روح جسم کی زندگی ہے، اسی طرح ذکر روح کی زندگی ہے۔
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ تھا کہ آپ مفہوم و مراد کو سمجھانے کے لیے مثال بیان کرتے تھے۔
نووی کہتے ہيں: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ گھر میں اللہ کا ذکر کرتے رہنا چاہیے اور گھر کو اللہ کے ذکر سے خالی نہيں رکھنا چاہیے۔
نووی کہتے ہیں: اگرچہ میت بھی خیر کی طرف منتقل ہوتی ہے، لیکن اللہ کی بندگی کے ساتھ لمبی عمر ملنا فضیلت کی بات ہے۔ کیوں کہ زندہ آدمی کی نیکیوں کا خزانہ اس کے ذریعے کیے گئے اچھے کاموں سے بڑھتا جاتا ہے۔
Attribution
Categories
Share hadeeth
Sharing options · 0 Total shares

