سب سے افضل دن جس میں سورج نکلا، جمعے کا دن ہے۔
Choose an available translation of this Hadeeth
Hadeeth text
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : "سب سے افضل دن جس میں سورج نکلا، جمعے کا دن ہے۔ اسی دن آدم (علیہ السلام) پیدا کیے گئے، اسی دن جنت میں داخل کیے گئے، اسی دن جنت سے نکالے گئے اور اسی دن قیامت قائم ہوگی۔"
Explanation
Benefits
جمعہ کے دن کثرت سے نیکی کے کام کرنے اور رحمت الہی کے حصول اور اس کی سزا سے بچنے کی تیاری کرنے کی ترغیب۔
اس حدیث میں مذکور جمعے کے دن کے خصائص کے بارے میں کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ انھیں بیان کرنے کا مقصد جمعے کے دن کی فضیلت بیان کرنا نہيں ہے۔ کیوں کہ آدم علیہ السلام کو جنت سے نکالنے اور قیامت قائم ہونے کو فضیلت شمار نہيں کیا جا سکتا۔ جب کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ سارے خصائص فضائل کے زمرے میں آتے ہيں۔ کیوں کہ آدم کا نکلنا سبب ہے ان کی نسل کے سامنے آنے کا، جس میں انبیا، رسول اور صالحین سبھی شامل ہیں۔ اسی طرح قیامت قائم ہونا سبب ہے، اللہ کے نیک بندوں کو جلدی ان کے اعمال کی جزا ملنے اور اللہ کی جانب سے ان کو ملنے والی نعمتوں سے سرفراز ہونے کا۔
اس روایت میں مذکور خصائص کے علاوہ جمعے کے دن کے اور بھی خصائص ہيں۔ جیسے : اسی دن آدم علیہ السلام کی توبہ قبول ہوئی، اسی دن ان کی موت ہوئی اور اس دن ایک گھڑی ایسی ہے کہ جو بھی مومن بندہ اسے نماز کی حالت میں پائے گا اور اللہ سے کچھ مانگے گا، تو وہ ضرور نوازا جائے گا۔
سال کا سب سے افضل دن عرفہ کا دن ہے۔ کچھ لوگوں نے قربانی کے دن کو افضل ترین دن کہا ہے۔ ہفتے کا افضل ترین دن جمعے کا دن ہے، جب کہ افضل ترین رات لیلۃ القدر ہے۔
Attribution
Categories
Share hadeeth
Sharing options · 0 Total shares

