HadeethEnc · 1.36.0
میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: اللہ کے نبی ﷺ جب گھر تشریف لاتے، تو کون سا عمل سب سے پہلے کرتے تھے؟ انھوں نے جواب دیا: آپ ﷺ (سب سے پہلے) مسواک کیا کرتے تھے۔
Available translations
Choose an available translation of this Hadeeth
01
Hadeeth text
شریح بن ہانی سے روایت ہے، وہ کہتے ہيں: میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: اللہ کے نبی ﷺ جب گھر تشریف لاتے، تو کون سا عمل سب سے پہلے کرتے تھے؟ انھوں نے جواب دیا: آپ ﷺ (سب سے پہلے) مسواک کیا کرتے تھے۔
02
Explanation
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کا معمول تھا کہ گھر میں داخل ہونے کے بعد سب سے پہلے مسواک کرتے۔ وقت چاہے جو بھی ہو۔ رات ہو کہ دن۔
03
Benefits
ویسے تو مسواک کرنا تمام اوقات میں مشروع ہے، لیکن کچھ اوقات میں اس کی تاکید آئی ہے، جن میں شریعت نے مسواک کرنے کی ترغیب دی ہے۔ جیسے گھر میں داخل ہوتے وقت، نماز کے وقت، وضو کے وقت، نیند سے جاگتے وقت اور منہ کی بو بدل جانے پر۔
صحابہ رضی اللہ عنہم اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے احوال اور سنتوں کو جاننے کے حریص ہوا کرتے تھے، تاکہ آپ کی اقتدا کر سکيں۔
اہل علم اور اپنے سے زیادہ جان کاری رکھنے والوں سے علم حاصل کرنے کی ترغیب۔ یہاں عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا گیا کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم جب گھر میں داخل ہوتے، تو کس حالت میں ہوتے تھے؟
اہل خانہ کے ساتھ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کا حسن معاشرت کہ گھر میں داخل ہوتے وقت منہ صاف کر لیا کرتے تھے۔

Attribution
[رواه مسلم]
Categories
Share
Share hadeeth
Sharing options · 0 Total shares