HadeethEnc · 1.36.0
ایڑیوں کے لیے آگ کا عذاب ہے۔
Available translations
Choose an available translation of this Hadeeth
01
متن حدیث
ابو ہریرہ، عبد اللہ ابن عمرو اور عائشہ رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”(خشک رہ جانے والی) ایڑیوں کے لیے آگ کا عذاب ہے“۔
02
تشریح
نبی ﷺ وضو کے معاملے میں سستی اور کوتاہی سے پرہیز برتنے اور اسے مکمل طور پر کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ چوں کہ پاؤں کے پچھلے حصے تک عموما وضو کا پانی نہیں پہنچتا اور اس کی وجہ سے طہارت اور اس سے پڑھی جانے والی نماز میں خلل رہ جاتا ہے، اس لیے آپ ﷺ نے بیان فرمایا کہ پاؤں کے اس حصے اور اس شخص کو عذاب ہو گا، جو شرعی طہارت کے حصول میں سستی برتتا ہے۔
Attribution
[اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔ - اس حدیث کی دونوں روایات متفق علیہ ہیں۔]
زمرے
شیئر کریں
حدیث شیئر کریں
Sharing options
1مشاہدات0کارڈز0شیئرز

