ایک آدمی نے نبی ﷺ سے اس وقت سوال کیا جب آپ ﷺ منبر پر تشریف فرما تھے، کہ رات کی نماز کے بارے میں آپ ﷺ کیا فرماتے ہیں؟ آپﷺ نے فرمایا: ’’دو دو رکعت کر کے (پڑھو)
Choose an available translation of this Hadeeth
Hadeeth text
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہيں: ایک آدمی نے نبی ﷺ سے اس وقت سوال کیا جب آپ ﷺ منبر پر تشریف فرما تھے، کہ رات کی نماز کے بارے میں آپ ﷺ کیا فرماتے ہیں؟ آپﷺ نے فرمایا: ’’دو دو رکعت کر کے (پڑھو)، اور جب صبح ہونے کا خدشہ ہو تو ایک رکعت پڑھ لو، وہ تمہاری ساری نماز کو طاق کر دے گی۔‘‘ اور آپ ﷺ یہ بھی فرماتے تھے: ’’اپنی آخری نماز وتر کو بناؤ‘‘، چناں چہ نبی ﷺ نے اسی کا حکم دیا۔
Explanation
Benefits
رات کی نماز كی کوئی تعداد متعین نہیں؛ کیونکہ اس کے الفاظ مطلق ہیں۔
امام نووی کہتے ہیں: ”رات اور دن کی نماز دو دو رکعت ہے“، یہ حدیث افضل صورت کو بیان کرنے پر محمول ہے، وہ یہ ہے کہ ہر دو رکعت پر سلام پھیرا جائے،خواہ رات کی نفل نماز ہو یا دن کی نفل نماز، دونوں میں مستحب یہی ہے کہ ہر دو رکعت پر سلام پھیرا جائے۔
نووی کہتے ہيں: یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ وتر کو رات کی آخری نماز بنانا سنت ہے اور اس کا وقت طلوع فجر کے ساتھ ختم ہو جاتا ہے۔ ہمارے مذہب میں یہی مشہور ہے اور جمہور علماء کا بھی یہی قول ہے۔
Attribution
Categories
Share hadeeth
Sharing options · 0 Total shares

