اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فجر کی دونوں رکعتوں میں {قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ} اور {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} پڑھی۔
Choose an available translation of this Hadeeth
متن حدیث
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فجر کی دونوں رکعتوں میں {قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ} اور {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} پڑھی۔
تشریح
فوائد
ان دونوں سورتوں کو سورہ اخلاص کہا جاتا ہے۔ کیوں کہ سورہ کافرون میں اللہ کے سوا پوجی جانے والی تمام چیزوں سے براءت کا اعلان کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ مشرک اللہ کے بندے نہيں ہیں، کیوں کہ ان کا شرک ان کے اعمال کو ضائع کر دیتا ہے۔ اللہ سبحانہ وتعالی ہی عبادت کا حق دار ہے۔ جب کہ سورہ اخلاص کے اندر توحید، ایک اللہ کی عبادت اور اللہ کی صفات کا بیان ہے۔
Attribution
زمرے
حدیث شیئر کریں
Sharing options

