میں نے آپ ﷺ کے سامنے سورۃ النجم پڑھی، آپ نے اس میں سجدہ نہیں کیا۔
Choose an available translation of this Hadeeth
متن حدیث
زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے آپ ﷺ کے سامنے سورۃ النجم پڑھی، آپ نے اس میں سجدہ نہیں کیا۔
تشریح
یہاں پر سجدہ نہ کرنا اس بات پر دلیل نہیں کہ آپ نے مطلقاً سجدہ نہیں کیا، اس لیے کہ ممکن ہے یہ بیانِ جواز کے لیے ہو۔ یہ سب سے راجح احتمال ہے۔ اسی کو امام شافعی رحمہ اللہ نے یقین سےفرمایا ہے۔ اس لیے کہ اگر یہ واجب ہوتا تو آپ اسے کرنے کا حکم دیتے، اگرچہ بعد میں دیتے۔
Attribution
زمرے
حدیث شیئر کریں
Sharing options

