HadeethEnc · 1.36.0
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم چالیس سال کی عمر میں نبی بنائے گئے۔ پھر مکہ میں تیرہ سال رہے اور اس مدت میں آپ پر وحی آتی رہی۔ پھر ہجرت کا حکم ہوا اور ہجرت کی سر زمین میں دس سال رہے اور تریسٹھ سال کی عمر میں وفات پائی
Available translations
Choose an available translation of this Hadeeth
01
متن حدیث
عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم چالیس سال کی عمر میں نبی بنائے گئے۔ پھر مکہ میں تیرہ سال رہے اور اس مدت میں آپ پر وحی آتی رہی۔ پھر ہجرت کا حکم ہوا اور ہجرت کی سر زمین میں دس سال رہے اور تریسٹھ سال کی عمر میں وفات پائی۔
02
تشریح
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر چالیس سال کی عمر میں وحی اترنا شروع ہوا۔ اس کے بعد مکہ میں تیرہ سال ٹھہرے اور اس بیچ آپ پر وحی اترتی رہی۔ پھر اللہ نے آپ کو مکہ سے مدینہ ہجرت کرنے کا حکم دیا اور وہاں دس سال رہے اور وہیں وفات پائی, اس طرح آپ نےتریسٹھ سال کی عمر پائی۔
Attribution
[متفق علیہ]
زمرے
شیئر کریں
حدیث شیئر کریں
Sharing options
0مشاہدات0کارڈز0شیئرز

