تم میں سے کوئی شخص ایک کپڑے میں اس حال میں نماز نہ پڑھے کہ اس کپڑے کا کوئی بھی حصہ اس کے کندھوں پر نہ ہو۔
Choose an available translation of this Hadeeth
Hadeeth text
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا: "تم میں سے کوئی شخص ایک کپڑے میں اس حال میں نماز نہ پڑھے کہ اس کپڑے کا کوئی بھی حصہ اس کے کندھوں پر نہ ہو۔"
Explanation
Benefits
دو کپڑے پہن کر نماز پڑھنا جائز ہے، جب ایک کپڑا جسم کے اوپری حصے کو اور دوسرا حصہ نچلے حصے کو ڈھانپ لے۔
مصلی کے لیے اچھی حالت وہیئت میں نماز کے لیے جانا مستحب ہے۔
نماز میں دونوں کندھوں یا ان میں سے کسی ایک کو ڈھانپنا واجب ہے، جب کہ انسان اس پر قادر ہو۔ کچھ لوگوں کے مطابق یہ نہی تنزیہی ہے۔
صحابہ رضی اللہ عنہم کی محتاجی کا حال کہ ان میں سے بہتوں کے پاس دو کپڑے بھی نہیں ہوا کرتے تھے۔
امام نووی اس حدیث کا معنی بیان کرتے ہوئے لکھتے ہيں: اس کے پیچھے حکمت یہ ہے کہ جب آدمی کے پاس ایک ہی چادر ہو اور اسے لنگی کے طور پر استعمال کر لے اور کندھے پر کچھ نہ ہو، تو جسم کے ان حصوں کے کھل جانے کا امکان باقی رہ جاتا ہے، جن کا چھپانا لازمی ہے۔ جب کہ کندھے پر کچھ ہونے کی صورت میں اس کا امکان نہیں رہتا۔ دوسری بات یہ ہے کہ کندھے پر کچھ نہ ہونے کی صورت میں ایسا ہو سکتا ہے کہ نیچے پہنے ہوئے چادر کو ایک ہاتھ یا دونوں ہاتھوں سے پکڑے رہنے کی ضرورت پڑ جائے، جس سے ایک تو نماز سے توجہ ہٹتی ہے اور دوسرا دائیں ہاتھ کو بائيں ہاتھ پر سینے کے نیچے رکھنے اور جہاں جہاں دونوں ہاتھوں کو اٹھانا مشروع ہے، وہاں وہاں اٹھانے کی سنت فوت ہوتی ہے۔ ایک بات یہ بھی ہے کہ کندھے پر کچھ نہ رکھنا دراصل جسم کے اوپری حصے اور زینت کی جگہ کو ڈھانپنے سے گریز کرنا ہے، جب کہ اللہ سبحانہ و تعالی نے کہا ہے: { خُذُوا زِينَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ } [سورہ اعراف : 31] یعنی ہر نماز کے وقت اپنے پاس دست یاب زینت اختیار کر لیا کرو۔
Attribution
Categories
Share hadeeth
Sharing options · 0 Total shares

