اللہ بالغ عورت کی نماز بغیر دوپٹے کے قبول نہیں کرتا۔
Choose an available translation of this Hadeeth
متن حدیث
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”اللہ بالغ عورت کی نماز بغیر دوپٹے کے قبول نہیں کرتا“۔
تشریح
اس حدیث میں ”الحائض“ سے مراد وہ بالغ عورت ہے، جو سن حیض کو پہنچ چکی ہو اور اس میں بلوغت کی کوئی بھی علامت ظاہر ہو چکی ہو، یعنی حیض یا منی آ چکی ہو، اس کے زیر ناف بال اگ آئیں ہوں یا وہ پندرہ سال کی ہو گئی ہو۔ آپ ﷺ نے بلوغت کو حیض سے تعبیر کیا؛ کیوں کہ یہ عورتوں کے ساتھ خاص ہے اور عموما یہی (پہلے) ہوتا ہے، تاہم یہاں یہ ہر گز مقصود نہیں کہ وہ عورت حیض میں ہو؛ کیوں کہ حالت حیض میں تو عورت کو نماز پڑھنے سے منع کیا گیا ہے، جس کا ثبوت حدیث میں ہے اور علما کا اس پر اجماع ہے۔
Attribution
زمرے
حدیث شیئر کریں
Sharing options

