عید الفطر (اردو زبان)

عید الفطر (اللغة الأردية)

1️⃣ عید کے دن ایک دوسرے کو ان الفاظ میں مبارکباد دینا سنّت ہے: "تقبل الله منا ومنكم" (اللہ تعالیٰ ہماری اور آپ کی عبادات کو قبول فرمائے)۔

2️⃣ عید کی نماز سے پہلے ایک 'صاع' (تقریباً ڈھائی سے تین کلو) غلّہ بطورِ زکوٰة الفطر ادا کرنا واجب ہے۔ جس شخص نے اسے نماز کے بعد ادا کیا، تو وہ عام صدقات میں سے ایک صدقہ شمار ہوگا۔

3️⃣ عید کی رات تکبیرات کہنا سنت ہے، اور یہ سلسلہ امام کے نمازِ عید کے لئے آنے تک جاری رہے گا۔

4️⃣ اگر عید جمعہ کے دن ہو اور کوئی شخص نمازِ عید ادا کر لے، تو اسے نمازِ جمعہ چھوڑنے کی رخصت ہے۔ ایسی صورت میں اگر وہ جمعہ میں شریک نہ ہو تو اسے ظہر کی چار رکعات ادا کرنی ہوں گی۔ البتہ امام کے لئے ضروری ہے کہ وہ ان لوگوں کے لئے نمازِ جمعہ کا قیام کرے جو حاضر ہونا چاہتے ہیں۔

5️⃣ عید کے دن روزہ رکھنا حرام ہے۔

6️⃣ بغیر شریعت کی مخالفت کئے ہوئے خوشی اور مسرّت کا اظہار کرنا جائز ہے۔

sarhaan.com/

Shopping Basket