التقسيم والتقعيد أردو
التقسیم والتقعید للقول المفید (شرح کتاب التوحید) اردو زبان کی ایک کتاب ہے جسے ڈاکٹر ہیثم بن محمد جمیل سرحان نے عربی زبان میں تحریر کیا ہے۔ درحقیقت یہ کتاب علامہ محمد بن صالح عثیمین رحمہ اللہ کی کتاب ’’القول المفید علی کتاب التوحید‘‘ کا اختصار ہے۔ اس کتاب کا موضوع ہے: توحید ، جسے...
التقسيم والتقعيد أردو
التقسیم والتقعید للقول المفید (شرح کتاب التوحید) اردو زبان کی ایک کتاب ہے جسے ڈاکٹر ہیثم بن محمد جمیل سرحان نے عربی زبان میں تحریر کیا ہے۔ درحقیقت یہ کتاب علامہ محمد بن صالح عثیمین رحمہ اللہ کی کتاب ’’القول المفید علی کتاب التوحید‘‘ کا اختصار ہے۔ اس کتاب کا موضوع ہے: توحید ، جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر واجب قرار دیا ہے اور اس کے مخالف چیزیں خواہ وہ اس توحید کی بنیاد اور اصل کے مخالف ہوں جیسے شرک اکبر یا اس کے کمال کے مخالف ہوں شرک اصغر۔ یہ کتاب مذکورہ موضوع کو بہترین انداز میں واضح کرنے والی بہترین معاصر کتابوں میں شمار کی جاتی ہے۔
فاضل مؤلف نے اسے ٹیبل، فہارس اور تقسیمات کی شکل میں خوبصورت انداز میں ترتیب دے کر قارئین کے سامنے پیش کیا ہے۔ اس میں انہوں نے کتاب کے ابواب میں مذکور دلائل وآثار کے مجموعی مقاصد اور اجمالی معنی کا ذکر کیا ہے، اور ہر قسم کے بعد انہوں نے قاری کی صلاحیت پرکھنے کی خاطر سوالات تیار کیے ہیں۔
اس کتاب کی ایک بڑی خوبی یہ ہے کہ اسے تطویل لا طائل اور اختصار مخل سے بچتے ہوئے بڑی چابکدستی کے ساتھ معتدل انداز میں تیار کیا گیا ہے۔
التقسيم والتقعيد أردو
Scan QR Code | Use a QR Code Scanner to fast download directly to your mobile device